عدالت عالیہ کے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف کے داماد کا انتقال‘نماز جنازہ میں عدالت عظمیٰ و عدالت عالیہ کے جج صاحبان کی شرکت
جمعہ 15 جنوری 2016 20:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) لاہورہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے داماد ایڈووکیٹ اظہر حمید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ جناز گاہ بہاولپور روڈ میانی صاحب میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمان، مسٹر جسٹس منظور احمد ملک، مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس خالد محمود خان، مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار، مسٹر جسٹس یاور علی، مسٹر جسٹس انوار الحق، مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان ،مسٹر جسٹس مامون الرشید شیخ ، مسٹر جسٹس علی باقر نجفی، مسٹر جسٹس عاطر محمود، مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن،مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ،مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا اور مسٹر جسٹس شاہد جمیل سمیت عدالت عالیہ کے دیگر جج صاحبان، سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس خلیل الرحمان خان، سابق جج سپریم کورٹ اعجاز احمد چودھری، لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شیخ نجم الحسن اور عبد الستار اصغر، عدالت عظمیٰ و عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ جج صاحبان، رجسٹرار ہائی کورٹ طارق افتخار احمد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، جوڈیشل افسران، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور لاہور بار ایسو سی ایشن کے موجودہ اور سابق صدور و دیگر عہدیداروں، وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، سینئر قانون دان حامد خان، اکرم شیخ، احمد اویس، رمضان چودھری، اظہر صدیق سمیت سینئر وکلاء سیاسی و سماجی رہنماؤں، عدالت عالیہ کے افسران، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.