پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کے بعد ڈاکٹروں نے جناح ہسپتال کی سرجیکل ایمر جنسی میں دوبارہ کام شروع کر دیا

سرجیکل ایمر جنسی اور آؤٹ ڈور میں دن کے اوقات میں سروسز مکمل معطل رہیں،رقت کے وقت ایمر جنسی کو دوبارہ کھولا گیا

جمعہ 15 جنوری 2016 20:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کے بعد جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے تیسرے روز شا م کے وقت سرجیکل ایمر جنسی میں دوبارہ کام شروع کر دیا ، فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈاکٹروں نے مسلسل تین روز سے سرجیکل ایمر جنسی اور آؤٹ ڈور میں احتجاجاً کام بند رکھا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تین روزقبل جناح میں مسلح شخص نے ہسپتال کی سر جیکل ایمر جنسی میں داخل ہو کر زیر علاج ملزم پر فائرنگ کر دی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ناقص سکیورٹی انتظامات کے خلاف احتجاجاً کام بند کر دیا تھا ۔

تین روز گزرنے کے باوجود جناح ہسپتال کی سرجیکل ایمر جنسی اور آؤٹ ڈور میں ڈاکٹروں نے کام بند کر رکھا ہے اور انکا کہنا تھا کہ جب تک فول پروف سکیورٹی کو یقینی نہیں بنایا جاتا کام نہیں کریں گے۔ ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر سی سی پی او نے سرجیکل ایمر جنسی میں اصافی نفری تعینات کر دی جس پر ڈاکٹروں نے رات کے وقت دوبارہ کام شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :