حکومت صوبہ بھر کے ندی نالوں میں پانی کا انتظام بہتر کرنے کیلئے مختلف منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے، میاں یاور زمان

جمعہ 15 جنوری 2016 21:14

لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ نارووال ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے اضلاع کی ڈرینوں پر 613.50 ملین روپے خرچ کر رہے ہیں تا کہ ان ڈرینوں کی ڈسچارج کیپسٹی میں اضافہ کر کے سیلابی پانی کا انتظام بہتر بنایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ممبران صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

وفد کی قیادت چوہدری سجاد حیدر کر رہے تھے جبکہ محکمہ آبپاشی کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرینوں میں نکاسی آب کا انتظام بہتر کرنے کیلئے ان کے کنارے مضبوط بنائے جا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اضافی حفاظتی پشتہ جات بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح آبی گزرگاہوں میں بھل صفائی بھی کروائی جا ئے گی تا کہ پانی کے بہا وٴ میں تعطل نہ آنے پائے ۔

صوبائی وزیر آبپاشی نے بتایا کہ برساتی نالوں کی تباہ کاریوں سے عوام اور لائیو سٹاک کو محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی بندوں کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی اونچائی میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے ہے تاکہ برساتی نالوں میں آنے والی طغیانی کے اثرات سے ہر ممکن حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے ندی نالوں بشمول جنوبی پنجاب کی رودھ کوہیوں میں پانی کا انتظام بہتر کرنے کے لئے مختلف منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :