ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ،جنوبی افریقہ کے تمام پلیئرز نے دوہرا ہندسہ عبور کیا،کوئی ففٹی نہ کر سکا

جمعہ 15 جنوری 2016 21:29

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ،جنوبی افریقہ کے تمام پلیئرز نے دوہرا ..

جوہانسبرگ ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ کے تمام 11 پلیئرز نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دوہرا ہندسہ عبور کیا لیکن کوئی بھی نصف سنچری مکمل نہ کر سکا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تمام پلیئرز نے دوہرا ہندسہ عبور کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی ففٹی نہ بنا سکا۔

(جاری ہے)

جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پروٹیز کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا تاہم تمام کھلاڑیوں نے دوہرا ہندسہ عبور کر کے ٹیم کا سکور 313 تک پہنچایا، کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا، ایلگر 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ مورکل نے سب سے کم 12 رنز بنائے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ،جنوبی افریقہ کے تمام پلیئرز نے دوہرا ..

متعلقہ عنوان :