مسلمان لڑکے کی محبت میں پاگل برطانوی فیشن ڈیزائنر نے جان دیدی
جمعہ 15 جنوری 2016 21:54
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ فیشن ڈیزائنر کیلی نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ کی شادی ہو جانے کے ڈر سے خود کشی کر لی ۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے مسلمان دوست کے نام موبائل پر بھیجے گئے آخری پیغام میں اس نے لکھا کہ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔ یہ میں سب کچھ تمہارے لئے کرنے جا رہی ہوں کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ تمہاری زبردستی شادی کر دی جائے گی۔
لڑکی کے بوائے فرینڈ نے پولیس کو اس اندوہناک واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب میری دوست سے آخری مرتبہ ملاقات ہوئی تو وہ بہت خوش نظر آ رہی تھی لیکن مرنے سے چند منٹس قبل اسے نے مجھے موبائل پر پیغام بھیجا کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور یہ سب کچھ تمہارے لئے کر رہی ہوں۔(جاری ہے)
اپنے موبائل پر لکھے آخری نوٹ میں لڑکی نے لکھا کہ اس کا بوائے فرینڈ کی ارینجڈ میرج ہونے جا رہی ہے۔
اس اطلاع نے مجھے سخت پریشان اور دکھی کر دیا ہے۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے شدید محبت کرتے تھے اور شادی کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ مس چینگ نے خود کشی سے قبل سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بوائے فرینڈ سے رابطہ کیا تھا اور اس کی ارینجڈ میرج کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم بوائے فرینڈ کا موقف ہے کہ اس کی ارینجڈ میرج کے حوالے سے کبھی بات نہیں ہوئی تھی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق کو کسی بھی قسم کا دماغی عارضہ لاحق نہیں تھا اور جب اس نے خود کشی کا اقدام اٹھایا وہ نشے کی حالت میں بھی نہیں تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.