شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے پر سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی حمایت کرینگے،چینی وزیرخارجہ

جمعہ 15 جنوری 2016 21:59

شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے پر سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی حمایت ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین نے کہاہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے ہائیڈروجن بم کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی حمایت کرینگے تاہم ایسی کوئی قرارداد منظور نہ کی جائے،جس سے تنازعہ میں مزید شدت پیدا ہو،چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے جمعرات کو سوئس وزیرخارجہ ڈی دیئر برخالتر کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ ہائیڈروجن بم کا تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکورین خطوں کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حوالے سے مقاصد کی سنگین خلاف ورزی تھا،اقوام متحدہ کے اختیارات اورجوہری ہتھیاروں کے حوالے سے عدم پھیلاؤ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

چین سیکیورٹی کونسل کا مستقبل رکن ہونے کی حیثیت سے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ قریبی رابطوں میں رہے گا،چین مکمل طورپر آگاہ ہے کہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے حوالے سے فریقین کے مابین کچھ اختلافات پائے جاتے ہیں،عالمی برادری کو صحیح سمت میں مشترکہ کوششیں کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کورین خطے کے جوہری معاملے پر تنازعہ کے حوالے سے فریق نہیں ہے تاہم وہ امن کے نمائندے کے طورپر مناسب حل نکالنے کیلئے تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :