پاکستان آرمی کے 37سینئر میڈیکل ڈاکٹرز کو مستقبل کے وبائی امراض کی موثرو بہتر روک تھا م بارے تربیت فراہم کی گئی
جمعہ 15 جنوری 2016 22:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) پاکستان آرمی کے 37سینئر میڈیکل ڈاکٹرز کو مستقبل کے وبائی امراض( بشمول انفلواینز )کی موثرو بہتر روک تھا م بارے تربیت فراہم کی گئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ڈویژن آف فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اور سرویلنس کے پاکستان فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے3روزہ تربیت کا اہتمام آرمڈ فورسزکے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے کیا تھا جس میں آرمڈ فورسز بشمول پاکستان نیوی، ایئر فورس اور دیگر ذیلی اداروں نے شرکت کی ۔
تربیت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایف ای ایل ٹی پی کے ریذیڈنٹ مشیر ڈاکٹر رانا جواد اصغر نے بتایا کہ اب تک 87میڈیکل ڈاکٹرز وبائی امراض کی روک تھام کے بارے میں دوسالہ تربیت مکمل کرچکے ہیں ۔(جاری ہے)
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرزانہ ملک نے تربیت کے شرکاء کو پورے ملک میں وبائی امراض کی روک تھام میں ادارے کے کردار اور کوششوں بارے بتایا۔
انہوں نے کہا کہ این آئی ایچ بیماریوں کا پتہ چلانے اور وبائی امراض کی روک تھام کے نظام کو مزید مربوط اور پائیدار بنائے گا۔واضح رہے کہ یہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشنز اینڈ کوارڈنیشن کے وبائی امراض پر قابو پانے کے سلسلہ میں بڑی کوشش اور اقدام ہے اور توقع ہے کہ سویلین اور ملٹری اشتراک سے ملک میں وبائی امراض کی روک تھا م کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ تربیت کے اختتام پر آرمڈ فورسز کے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹویٹ کے کمانڈنٹ میجر جنرل زاہد حامد اور این آئی ایچ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرزانہ ملک نے تربیت مکمل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.