گائے ذبح کرنے کا الزام ، بھارتی مسلمان کرکٹر محمد شامی کے اہلخانہ کو دھمکیاں

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:06

گائے ذبح کرنے کا الزام ، بھارتی مسلمان کرکٹر محمد شامی کے اہلخانہ کو ..

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کو ہوا دینے میں انتہا پسندوں نے بھارتی کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد شامی کے اہلخانہ کو گائے ذبح کرنے کے الزام پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ فاسٹ باولر محمد شامی کے والد نے ایک بیان میں بتایا اس سے پہلے ان کے بیٹے محمد حسیب کو بھی پولیس نے گائے ذبح کرنیوالوں کی مدد کرنے کے شبہ میں گرفتار کر لیا تھا جسے ضمانت پر رہائی ملی ۔ واضح رہے اس سے پہلے مسلمان اداکار اور شوبز سے وابستہ افراد ہندو انتہا پسندوں کے تعصب شکار ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :