فرانس میں درد کی ایک نئی دوا کے تجرباتی استعمال نے 3افرادکے دماغ کو مردہ کردیا
عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 11:10
پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) فرانس میں درد کی ایک نئی دوا کے تجرباتی استعمال نے 3افراد کے دماغ کو مردہ کردیا ہے تاہم دواساز کمپنی کا اصرار ہے کہ اس نے تمام بین الاقوامی ضابطوں کو مدِنظر رکھا تھا۔فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ شمال مغربی فرانس میں واقع حکومت سے منظور شدہ ایک نجی لیبارٹری میں بعض لوگوں پر بھنگ والی گولی کا آزمائشی استعمال کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد اس دوا کے تجربے کو روک دیا گیا ہے۔تجربے میں کل 90 لوگوں کو شامل کیا تھا۔رینیس کے ہسپتال میں موجود نیورولوجسٹ گائلز ایڈن کا کہنا ہے کہ اس دوا کا کوئی تریاق معلوم نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیرِ علاج پانچ میں سے تین مریضوں کے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹس کے مطابق یہ دوا بھنگ سے بنی ہے اور وزارتِ صحت نے اسے مسترد کیا تھا۔
یہ دوا پرتگالی کمپنی بی ایل نے تیار کی ہے۔جن لوگوں نے اس دوا کے تجربے کے لیے اپنی خدمات پیش کی تھی انھیں دوبارہ بلایا گیا ہے جبکہ پروسیکیوٹر کے دفتر میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملک کی وزیرِ صحت میریسول تورینی نے اس واقعے تہہ تک پہنچنے کا وعدہ کیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تجربے میں شامل افراد کی زندگی کو بے رحمانہ طریقے سے درہم برہم کردیا ہے۔خیال رہے کہ کسی بھی دوا کی آزمائش کے تین مرحلے ہوتے ہیں اور ابتدا میں کم سے کم افراد کو اس کے لیے چنا جاتا ہے۔وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ دوا کی آزمائش کا پہلا مرحلہ جاری تھا جسے روک دیا گیا ہے۔دنیا بھر میں ہر طبی آزمائشوں ہزاروں افراد حصہ لیتے ہیں تاہم اس قسم کے واقعات بہت ہی کم پیش آتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.