ایف آئی اے کا چھاپہ‘ لاہور سے چار انسانی سمگلر گرفتار

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے لاہور میں چھاپہ مار کر 4 انسانی سمگلر گرفتار کرلیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی ملک بھر میں کارروئیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے لاہور میں چھاپہ مار کر 4 انسانی سمگلر گرفتار کرلیے۔گرفتار ہونے والوں میں مظہر‘ عمر‘ عملدار اور ناصر شامل ہیں۔ ملزموں کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ گجرات اور خوشاب سے ہے۔ وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :