ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے بیلسٹک سگنیچر سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:15

ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے بیلسٹک سگنیچر سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) حکومت سندھ نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے بیلسٹک سگنیچر نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس نظام کے تحت اسلحہ ڈیلرز نادرا سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر اسلحہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ آرمڈ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیاگیا اور سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اب اسلحہ خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ اور نادرا سے تصدیق شدہ انگوٹھے کا نشان ضروری ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے بیلسٹک سگنیچر نظام متعارف کرائے گی۔اس نظام کے تحت اسلحہ ڈیلرز بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر اسلحہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔ فروخت کئے جانے والے نئے اسلحے سے ٹیسٹ فائر ہونے والی گولیوں کے دوخول فارنزک لیب میں بطور ریکارڈ جمع کرانا ہونگے۔ صوبے بھرمیں ڈیلرز اسلحہ بیلسٹک سگنیچر سمیت تمام تر معلومات فارنزک لیب میں رجسٹرکرانے کا پابند ہونگے۔ ذرائع کے مطابق بیلسٹک سگنیچر نظام کا فیصلہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :