پنجگور کے فیلنگ رائٹس کے مسئلے کو حل کیا جائیگا ،آغا زاہد

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:49

پنجگور کے فیلنگ رائٹس کے مسئلے کو حل کیا جائیگا ،آغا زاہد

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر آغا زاہد نے کہاہے کہ پنجگور کے فیلنگ رائٹس کے مسئلے کو حل کیا جائیگا ،یہان کے کھلاڑی بہتری ٹیلنٹ کے مالک ہیں انکی حوصلہ افزائی کو ہر فورم میں کرینگے ،ہم سلام پیش کرتے ہیں ان کھلاڑیوں کے جنہوں نے اپنے تحت اپ کے وسائل کے نہ ہونے کے باوجود بھی کرکٹ کے میدان کو آباد رکھا ہماری کوشش ہے کے ہم صوبائی اور وفاقی سطح پر پنجگور کے کرکٹ کو بہترین جگہ دلوائیں ،ان خیالات کا اظہار چیف ،بلوچستان کے بگٹی اسٹیڈیم کے منیجر منصور خان نے اپنے پنجگور اسپورٹس کے دورے کے مواقع پر ڈپٹی کمشنر آفیس کانفرنس ہال میں،دپٹی کمشنر مجیب الراحمن قمبرانی،ڈسٹر کٹ چیئرمین عبدالمالک صالح،مونسیپل کمیٹی چتکان کے چیئرمین فرہاد شعب ،وائس چیئرمین شعیب بلوچ و ڈسٹر کٹ کرکٹ ایسوسی ایشن و سول سوسائٹی ودیگر کے موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کیا،پروگرام کے شروع میں ڈسٹر کٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر رحمد ل بلوچ نے پنجگور کی ہسٹری و دودربیدگ،کلچر، اور اسپورٹس کے حوالے بذریعہ اسیکرین انہیں بریف کیا اور بعد میں انہوں نے ڈسٹر کٹ کرکٹ کی تمام کارکردگی اور مسائل سے آگا کیا ،ڈپٹی کمشنر پنجگور مجیب الراحمن قمبرانی نے پنجگور کرکٹ کے تمام چھوٹے مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائے اور انہیں صوبائی سطح پر سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا،ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سٹیڈیم کی چار دیواری ،پانی کا بور اور موٹر،بجلی کے کھمبے ٹرانسفارمر دینے کا اعلان کردیا اس دوران ،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر ،ملک مقبول،پزیر احمد،مونسیپل کمیٹی چتکان کے چیئرمین فرہاد شعیب ،وائس چیئرمین شعیب بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کی۔