پاکستان اے ٹیم کے کپتان عمر امین انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل انجرڈ ، جنید خان ٹیم کی قیادت کرینگے

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان اے ٹیم کے کپتان عمر امین انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل انجرڈ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ لائنز کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز سے قبل پاکستان اے ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اے ٹیم کے کپتان عمر امین انجرڈ ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ عمر امین کی جگہ اب جنید خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔