وہیل چئیر پر ہونے کے باوجود محنت کرنے والا سیالکوٹ کا باہمت نوجوان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 12:05

وہیل چئیر پر ہونے کے باوجود محنت کرنے والا سیالکوٹ کا باہمت نوجوان

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء): سیالکوٹ میں 22 سالہ باہمت نوجوان عطیب کو اہلٍ علاقہ خوب سراہ رہے ہیں۔ معذور ہونے کے باعث وہیل چئیر پر ہونے کے باوجود یہ 22 سالہ نوجوان اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے اور اپنے چھوٹے بھائی کی پڑھائی کے لیے روزانہ صبح وہیل چئیر پر ہی گھُومتا ہے اور گھر گھر جا کر لوگوں کو موبائل ایزی لوڈ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

عطیب کا کہنا ہے کہ میں صبح گھر سے نکلتا ہوں اور چونکہ میں گھر میں سب سے بڑا ہوں لہٰذا وہیل چئیر پر ہونے کے باوجود مجھے محنت مزدوری کرنا پڑتی ہے۔ عطیب کی اس کوشش کو اہلٍ علاقہ بھی خاصا سراہتے ہیں۔ اہلٍ علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارا دل کرتا ہے کہ عطیب کو سیلوٹ کریں جس نے اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ عطیب کو دیکھ کر ہمیں بھی احساس ہوتا ہے کہ ہمیں عطیب جتنی ہی محنت کرنی چاہئیے کیونکہ اگر عطیب معذوری کے باوجود اتنا محنتی ہے تو ہم بھی محنت کر سکتے ہیں۔