دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ18 جنوری سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:09

دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ18 جنوری سے پی ٹی ایف ٹینس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ18سے24 جنوری تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن خالد رحمانی کے مطابق چمپئن شپ میں مختلف کیٹگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں مینز سنگلز اورڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر18، انڈر14، انڈر10، انڈر سینئرڈبلز اوپن، 45 سال سے اوپر سینئر اوپن ڈبلز اور 60 سال سے اوپر ایگزیکٹیو سینئر مقابلے شامل ہیں۔

گزشتہ سال اس ایونٹ کیلئے انعامی رقم 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی تاہم اس سال انعامی رقم میں تقریبا70 فیصد اضافہ کر کے5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ فیڈریشن سے متعلق تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ16جنوری تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں ریفری شہزاد حتر علوی کو انٹری بھیجوائے اور انٹری کیلئے آخری تاریح 16 جنوری مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن نے دوسرے شہروں سے مینز سنگلز مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے پہلے میچ سے 700 روپے ڈیلی الاونس مقرر کی ہے تاہم جونئیر سنگلز ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ریلوے کے اکانومی کلاس کی آنے جانے کی مفت سفر کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ ایونٹ کے کوالیفائنگ راونڈ کے مقابلے18جنوری سے شروع ہونگے۔