پاکستان فٹبال فیڈریشن کپ کے شیڈول میں تبدیلی،ٹورنامنٹ 28 جنوری سے شروع ہو گا

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:13

پاکستان فٹبال فیڈریشن کپ کے شیڈول میں تبدیلی،ٹورنامنٹ 28 جنوری سے شروع ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی، ٹورنامنٹ 28 جنوری سے شروع ہو گا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق پی ایف ایف کپ کا آغاز جمعہ سے ہونا تھا تاہم ایونٹ اب 13روز تاخیر کے بعد 28 جنوری سے شروع ہو گا۔ پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ چمپئن کراچی الیکٹرک کی ٹیم کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے مجموعی طور پر 32 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں کے ای، آرمی، ایئر فورس ، واپڈا، پی آئی اے، کے آر ایل، این بی پی، ریلوے، نیوی، ایس ایس جی سی، ایچ ای سی، جی پی اے، اے ایس ایم، پولیس، پیس، پی ٹی وی، سیف ٹیکس، ایچ بی ایل، ایس این جی پی ایل، کراچی یونائٹڈ، پاک سٹیل، ایس جی پی، پی ڈبلیو ڈی، بھٹی یونائٹیڈ، فالکن کمپنی، ایکوا کمپنی، آئی اے جی ٹی سی، ایس ڈبلیو ایف ٹی، ایچ سی سی وغیرہ شامل ہیں، ایونٹ دو مرحلوں میں منعقد ہو گا، 16 ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں قسمت آزمائی کریں گی جبکہ باقی آٹھ ٹیموں کو راؤنڈ میچز کا مرحلہ عبور کرنا ہو گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن، پی ٹی وی، بھٹی یونائیٹڈ کی ٹیموں کے میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :