کامیڈی نائٹس ود کپل کے خاتمے کے بعد اب دادی کا کردار دوبارہ نہیں کرونگا،اصغر علی

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:33

کامیڈی نائٹس ود کپل کے خاتمے کے بعد اب دادی کا کردار دوبارہ نہیں کرونگا،اصغر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)بھارتی کامیڈی شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ میں دادی کے کردار سے شہرت پانیوالے اداکار علی اصغر نے کہا ہے کہ اب میں کبھی دوبارہ دادی نہیں بنوں گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے تین سال تک دادی کا کردار ادا کیا ہے اور اب شو کے خاتمے کیساتھ ہی میں اس کردار کو دوبارہ ادا نہیں کرونگا، انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کپل شرما جلد نئے شو کیساتھ آرہے ہیں لیکن میں اب اس میں شریک نہیں ہوں ، میری توجہ میرے آنیوالے شو پر ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شو صحیح وقت پر ختم کیا جارہا ہے اور اس کے اداکاروں کو جو حاصل کرنا تھا وہ کرچکے ہیں۔