سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال بڑھاپے میں بینائی کی محرومی کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے‘ طبی تحقیق
ہفتہ 16 جنوری 2016 12:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک یا ساگ وغیرہ کا استعمال بڑھاپے میں بینائی کی محرومی کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ہاورڈ میڈیکل اسکول اور بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ پالک یا دیگر سبزیوں میں پائے جانے والے جز نائٹریٹ کا کم از کم 240ملی گرام روزانہ استعمال اڈھیر عمری یا بڑھاپے میں آنکھوں میں موتیے کے مرض کا خطرہ 30فیصد تک کم کردیتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں آپٹک نرو (بصری عصبہ) میں خون کی روانی کو بہتر بناتی ہیں اور اس میں خرابی موتیے کا باعث بنتی ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے ایک لاکھ سے زائد درمیانی عمر کے افراد کے تیس سال کے غذائی عادات کے ریکارڈز کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)
محققین کے مطابق نتائج سے معلوم کہ موتیے کی تشکیل کو روکنا ممکن ہے اگر لوگ سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال زیادہ کردیں۔
خیال رہے کہ موتیے کا مرض بتدریج بڑھتا ہے اور اس کے نتیجے میں کئی برسوں بعد بینائی سے محرومی کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ روشنی میں دیکھنے سے تکلیف بھی ہوتی ہے۔یہ اتنی آہستگی سے بڑھتا ہے کہ لوگ اکثر بینائی میں آنے والی خرابی کا نوٹس بھی نہیں لیتے۔یہ تحقیق طبی جریدے جاما اوف تھیلمالوجی میں شائع ہوئی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی سیکٹر کو مزید ترقی ملے گی ،پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے میں لیڈر بننے جا رہا ہے،شیزا فاطمہ خواجہ
-
100 گرام روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر
-
علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی شراب اور اسلحہ کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں
-
وزیر اعظم غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشن پر کام کر رہے ہیں،حکومت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی ،شیزا فاطمہ
-
ای او بی آئی کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں:پنشنرز فورم
-
سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی
-
سیالکوٹ، پولیس کی بجلی چوری کے مرتکب ملزمان کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.