ٹرانسپورٹروں نے سرگودھا اور لاہور کے درمیان 370 روپے سے کرایہ کم کرکے 160 روپے تک کردیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:38

ٹرانسپورٹروں نے سرگودھا اور لاہور کے درمیان 370 روپے سے کرایہ کم کرکے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) ٹرانسپورٹروں نے سرگودھا اور لاہور کے درمیان 370 روپے سے کرایہ کم کرکے 160 روپے تک کردیا ہے مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے درمیان مقابلے کی فضاء کے باعث کرایوں میں کمی کی گئی مسافروں کا کہنا ہے کہ 160 روپے کرائے میں بھی ٹرانسپورٹر یقیناً کما رہے ہیں کوئی بھی کمپنی خسارے کا کاروبار نہیں کرتی حکومتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ٹرانسپورٹر 370 روپے کرایہ وصول کرکے عرصہ دراز تک شہریوں کو لوٹتے رہے ہیں کسی بھی متعلقہ ادارے خصوصاً سیکرٹری آر ٹی اے نے اس کا نوٹس نہ لیا ایسے سیکرٹری آر ٹی اے کو کڑی سزاء دینی چاہیئے جو سرکاری خزانے سے تنخواہ اور مراعات تو حاصل کررہا ہے مگر اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے پوری نہیں کررہا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ وہی گاڑیاں جن کا کرایہ قبل ازیں 370 تھا اب 160 سے 190 روپے تک کردیا گیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹرانسپورٹر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور یہی صورتحال دیگر شہروں کو چلنے والی ٹرانسپورٹ کی ہے جنہوں نے من پسند کرائے رکھے ہوئے ہیں حقیقت میں کرائے بہت کم ہیں اگر سیکرٹری آر ٹی اے دیانتداری سے نمایاں جگہ پر کرائے نامے نصب کروائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ شہری ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :