بھارتی فلمسٹارز سلمان خان اور شاہ رُخ خان کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 12:41

بھارتی فلمسٹارز سلمان خان اور شاہ رُخ خان کے خلاف درخواستیں سماعت کے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان کے خلاف عدالت میں دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ایک ٹی وی شو کی مندر میں ریکارڈنگ کی تھی جس میں دونوں اداکاروں نے مندر میں جوتے نہیں اُتارے۔

(جاری ہے)

کنگ خان اور دبنگ خان کو بغیر جوتے اُتارے مندر میں جانا مہنگا پڑ گیا۔ دونوں اداکاروں کو ہندوؤں کی جانب سے خاصہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ جس کے بعد دونوں فلمی ستاروں کے خلاف کارروائی کے لیے درخواستیں بھی دائر کی گئیں۔ مقامی عدالت نے درخواستوں کو سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے 18 جنوری کی تاریخ طے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :