ترکی میں حکومت مخالف پٹیشن پر دستخط کرنے کے الزام میں 14 سائنسدان گرفتار

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:28

ترکی میں حکومت مخالف پٹیشن پر دستخط کرنے کے الزام میں 14 سائنسدان گرفتار

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) ترک حکومت نے ایک پیٹیشن پر دستخط کرنے کے الزام میں ملک کے 14 سائنسدانوں کو گرفتار کر لیا ، اس پیٹیشن میں کردوں کے ساتھ دوبارہ امن مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک حکومت نے ایک پیٹیشن پر دستخط کرنے کے الزام میں ملک کے 14 سائنسدانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس سلسلے میں پولیس مزید سات سائنسدانوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس پیٹیشن میں ترکی کی موجودہ حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :