سونم کپور اور ہریتک روشن اوپو سمارٹ فون کے برانڈ ایمبسڈر مقرر

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:33

سونم کپور اور ہریتک روشن اوپو سمارٹ فون کے برانڈ ایمبسڈر مقرر

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ہریتک روشن کو اوپو سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی کی طرف سے جنوبی ایشیا کے علاقے کیلئے برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا گیاہے۔اوپو سمارٹ فون کمپنی کی مینجنگ ڈائریکٹر اور نائب صدر سکائی لی نے ایک بیان میں کہا کہ سونم اور ہریتک اپنے سٹائل اور خوبصورتی کی بنا پر انکی پہلی ترجیح ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ انکی کمپنی کے ڈیزائن کردہ موبائل فون بنیادی طور پر نوجوانوں کیلئے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور یہ دونوں اداکار انکی ڈیمانڈ پر مکمل طور پر پورے اترتے ہیں۔بعد از اداکار ہریتک روشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں چینی کمپنی کی جانب سے2016ء میں بطور برانڈ ایمبسڈرمنتخب کیے جانے کی بے حد خوشی ہے۔ واضح رہے اوپو اپنے سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی اپنا برانڈ 20ملکوں میں آف لائن اور50سے زائد ملکوں میں آن لائن مارکیٹ میں فروخت کرتی ہے۔