بھارتی اداکارراجیش ویویک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے’عامر خان کا اظہار افسوس

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:40

بھارتی اداکارراجیش ویویک دل کا  دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے’عامر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان اپنی فلم لگان میں راجیش ویویک کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار راجیش ویویک جمعرات کے روز66برس کی عمردل کو دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔اداکارگزشتہ دو دھائیوں سے بولی ووڈ انڈسٹری کے ساتھ منسلک تھے۔

(جاری ہے)

سپر سٹار کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں سینئر اداکار کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔

انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج انھوں نے اپنی فلم ”لگان“ کے خاندان کا ایک رکن کھو دیا ہے۔واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی آنے والی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ نتیش ٹیواری کی دنگل میں عامر خان لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے ماضی کے مایہ ناز پہلوان مہاویر سنگھ بھگت کے روپ میں نظر آئیں گے

متعلقہ عنوان :