ریوڈی جنیرو اولمپکس 2016ء کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:49

ریوڈی جنیرو اولمپکس 2016ء کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں

ریو ڈی جینیرو (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) اولمپکس 2016ء کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ہیں ، ایونٹ کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا اولمپک باسکٹ بال کا افتتاح انٹرنیشنل ویمن ٹورنامنٹ سے ہوا، یہ خوبصورت باسکٹ بال ایرینا ریو اولمپکس 2016ء کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

195 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار اس ایرینا کو اولمپک پارک میں انسٹال کیا گیا ہے جو کہ مستقبل میں ایتھلیٹس کی ٹریننگ سینٹر کے طور پر بھی استعما ل کیا جاسکتا ہے ۔

باسکٹ بال سٹیڈیم میں 16 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،وینیو ٹیسٹ کرنے کے لئے یہاں پر انٹرنیشنل ویمن ٹورنامنٹ منعقد کرایا جارہا ہے ۔ تین روز جاری رہنے والے میں کامپی ٹیشن ایریا،ورک فورس ، سپورٹس کے آلات کو چیک کیا جائے گا ، آسٹریلیا اور ارجنٹینا کے پلئیرز نے ایرینا کو زبردست قرار دیا ، ریو اولمپکس کا آغاز 5 اگست سے ہوگا ۔