پنجاب کے حکمرانوں ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگا کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے ‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کو کوسنے والے وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور اُن کی یادہانی کے لئے عرض ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ نے تقریباً ستائس سالوں سے حکمرانی کے مزے لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام میں احساس محرومی جتنا مسلم لیگ (ن)نے پیدا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی عوام غربت، مہنگائی، بیروزگاریاور امن و امان کی مخدوش صورت حال سے دوچار ہیں۔ پنجاب کے حکمرانوں ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگا کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے انہیں میٹرو، اورنج ٹرین جیسے دیگر ناکام منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کرنے کا حساب دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :