عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ ، سپر سینئرز نے شاہ جمال گرین کو 27 رنز سے ہرا دیا
ہفتہ 16 جنوری 2016 14:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) پہلی نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ کا میچ سپر سینئرز اور شاہ جمال گرین کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ سپر سینئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ علی طاہر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 ، محسن آفتاب قرشی 63 ، محمد سلمان خان 17 اور افضل شاہ نے 19 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
شاہ جمال گرین کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عظیم اسلم نے 3/20، ندیم طالب 2/34 اور شہزاد ارشاد نے 1/46 وکٹ حاصل کیں۔(جاری ہے)
جواب میں شاہ جمال گرین 26 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔ عظیم اسلم نے 47، عرفان سلیمان 22، محمد ندیم 24 اور ندیم طالب نے 35 رنز بنائے۔ سپرسینئرز کی طرف سے ندیم بوٹا نے 2/26 ، آصف حسین 2/34، بلال خلجی 2/37 ، خالد زبیر 2/24 اوراکرم رضا نے 1/20 وکٹ حاصل کیں۔ رانا سہیل منظو ر، سیف اللہ ایمپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی شہزاد احمد شیخ (پریزیڈنٹ )ساہیوال چیمبر آف کامرس انڈسٹریز نے عمران طاہر کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ میاں تصدق رسول ، محمد سلمان خان ، سرفراز احمد اور محسن آفتاب قرشی ہمراہ تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تگڑے ترین کھلاڑی کی طویل عرصے کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو جانے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.