2016 کے پہلے دس دنوں میں ملک بھر میں 182افراد کو قتل کر دیا گیا

جرائم میں پنجاب بازی لے گیا ،سندھ دوسرے اور کے پی کے تیسرے نمبر پر رہا

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:17

2016 کے پہلے دس دنوں میں ملک بھر میں 182افراد کو قتل کر دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) سال2016 کے پہلے دس دنوں میں ملک بھر میں 182افراد کو قتل کر دیا گیا،77ڈاکے ، 35 ریپ، اغواء برائے تاوان کے4 اور بھتے کے 8 کیس درج کئے گئے، ملک بھر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 20مقدمات درج ہوئے، مجموعی طور پر جرائم میں پنجاب پہلے ،سندھ دوسرے اور کے پی کے تیسرے نمبر پر رہا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں قتل ،ڈکیتی ، اغواء ،ریپ اور بھتہ خوری کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویز کے مطابق یکم سے دس جنوری تک پنجاب میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ رہی تاہم بھتہ خوری کے زیادی مقدمات سندھ میں درج ہوئے جبکہ بلوچستان میں اغوا ء برائے تاوان کے واقعات زیادہ ہیں، دستاویز کے مطابق پنجاب میں 96 قتل ،40ڈکیتیاں ، 29 ریپ اور بھتے کا 1کیس رپورٹ ہوا،سندھ میں قتل61،ڈکیتیاں23،ریپ04 اور بھتے کے 6 کیس رپورٹ ہوئے ،کے پی کے میں قتل20، اغواء برائے تاوان کی ایک واردات ہوئی،ریپ اور ڈکیتی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،کے پی کے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دس دنوں میں 11 مقدمات درج کئے گئے،بلوچستان میں قتل4،ڈکیتیاں13اور اغواء برائے تاوان کے 03کیس رپورٹ ہوئے ،بلوچستان میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 08 مقدمات درج کئے گئے ،اسلام آباد میں 1قتل،1ڈکیتی اور ریپ کے 2کیس درج ہوئے،اسلام آباد میں بھتہ خوری کا 1 کیس بھی درج ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :