جوہانسبرگ ٹیسٹ ، ولجوئن نے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی گیند پر وکٹ لینے کا کارنامہ سرانجام دیدیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:28

جوہانسبرگ ٹیسٹ ، ولجوئن نے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی گیند پر وکٹ لینے کا کارنامہ ..

جوہانسبرگ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) ہارڈس ولجوئن ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی گیند پر وکٹ لینے والے تیسرے جنوبی افریقن بولر بن گئے ۔

(جاری ہے)

ولجوئن نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں برطانوی کپتان ایلسٹر کک کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا ، اس سے قبل ووگلر اور پائیڈت بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں ، ولجوئن مجموعی طور پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 20ویں بولر بن گئے ہیں ۔