کرکٹ بعض کھلاڑیوں کیلئے موت کا کھیل بھی ثابت ہوا ،2پاکستانی کرکٹرز بھی شامل
ہفتہ 16 جنوری 2016 14:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) دنیائے کرکٹ میں ایسے کرکٹرز بھی ہیں جنہوں نے کرکٹ میچ کے دوران ہی اپنی موت کو گلے لگایا ،کرکٹ ایک دلچسپ کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خطرناک کھیل بھی ہے ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ اب تک نا جانے کتنے لوگ اس کھیل کو کھیلتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے فل ہیوز حال میں ہی اس خطر ناک گیند کا شکار بنا ہے، گْدّی اور کان کے درمیان لگنے والی ایک گیند نے ان کی جان لے لی جنوبی افریقہ کے ”ڈیرن رینڈال“ فرسٹ کلاس کرکٹر تھے وہ ایک لیگ میچ میں پل شاٹ کھیلتے ہوئے سر کی جانب گیند لگنے کی وجہ سے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔
پاکستانی کرکٹر ”وسیم حسن راجہ“ بھی اس خطر ناک کھیل کا شکار ہوگئے انہوں نے پاکستان کے لئے چوّن ون ڈے اور ستاون ٹیسٹ میچز کھیلے وہ انگلش کاوٴنٹی میں سرے کی نمائندگی کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورا پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔(جاری ہے)
”رمن لامبا“ایک بھارتی کرکٹر تھے جو دہلی کی نمائندگی کرتے تھے وہ بنگلا دیش میں لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے قوما میں گئے اور پھر ان کی موت واقع ہوگئی۔
”ایئن فولے“یہ ایک انگلش کر کٹرتھے اور لنکاشائر کی نمائندگی کرتے تھے ایک میچ کے دوران کھیلتے ہوئے گیند ان کی آنکھ پر لگی ان کو اسپتال منتقل کیا گیا کچھ دیر بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں دل کا دورا پڑا ہے اور وہ انتقال کر چکے ہیں۔”ولف سلیک“ایک انگلش کرکٹر تھے اور مڈل سکس کی نمائندگی کرتے تھے ایک دن بیٹنگ کرتے ہوئے اچانک دل کا دورا پڑا اور دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔”عبد العزیز“یہ ایک پاکستانی کرکٹر تھے اور دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ بھی کرتے تھے انیس سو انسٹھ کے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک آف اسپنر کی گیند دل پر لگنے سے موت کا شکار ہوگئے۔”اینڈی ڈکاٹ“یہ انگلینڈ کے کرکٹر ہونے کے ساتھ فٹبالر بھی تھے انہوں نے اپنے کریئر میں باون سنچریاں بنا رکھی ہیں ،ڈکاٹ وسڈن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں،لارڈز کے میدان میں کھیلتے ہوئے اچانک دل کا دورا پڑنے سے دم توڑ گئے۔”جارج سمرس“یہ بھی ایک انگلش کرکٹر تھے اور ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے تھے ایک میچ کے دوران ایک فاسٹ بولر کی گیند سیدھی ان کے سر پر جا لگی اور ان کی موت واقع ہوگئی۔”جیسپر وینال“یہ بھی انگلینڈ کے ہی کرکٹر تھے ان کے ساتھ ایک انوکھا واقعہ ہوا تھا بیٹسمین نے جب شاٹ کھیلا تو یہ بالکل قریب فیلڈنگ کر رہے تھے ،بیٹسمین نے کیچ ان کی طرف جاتے ہوئے دیکھا تو بچنے کے لئے گیند کو مارنا چاہا اور دوبارہ بلّا گھمایا جو سیدھا ان کے ماتھے پر جا لگا انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ اس واقعے کے تیرہ دن بعد دم توڑ گئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.