فیس بک پر سیلفی پوسٹ کرنے کی سزا 15سال سے زیادہ کی قید

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 16 جنوری 2016 15:00

فیس بک پر سیلفی پوسٹ کرنے کی سزا 15سال سے زیادہ کی قید

ناکسویل، امریکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری2016ء) ایک وفاقی جج نے ایک مجرم کو فیس بک پر سیلفی پوسٹ کرنے کی وجہ سے 15 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔مجرم نے غیر قانونی گن کے ساتھ اپنی سیلفی فیس بک پر پوسٹ کی تھی۔

(جاری ہے)

چیف یو ایس ڈسٹرکٹ جج ٹام ورلان نے 42سالہ ملک اللہ فراد ، جو 14سال کی عمر سے ہی مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے، کو پچھلے سال غیر قانونی گن رکھنے کے جرم میں 188 مہینوں کو سزا سنائی تھی۔ یہ سزا اس سیلفی کی بنیاد پر دی گئی جو ملک اللہ فراد نے اکتوبر 2013 میں فیس بک پر پوسٹ کی تھی۔ اس سیلفی میں وہ غیرقانونی 45 بور کی گن کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔مجرم پر غیر قانونی گن رکھنے کے علاوہ مزید دو الزامات بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :