ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز بھی کرکٹ کی محبت میں مبتلا

ہفتہ 16 جنوری 2016 15:01

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز بھی کرکٹ کی محبت میں مبتلا

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) ڈبلیو ڈبلیو ای کے طاقتور پہلوانوں کو بھی کرکٹ کے کھیل سے محبت ہوگئی ۔ سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ نے معروف ریسلرز ڈولف زیگلر اور شارلوٹ کو کرکٹ کی تربیت دینا شروع کردی جو اندرا گاندھی انڈور سٹیڈیم پر 2 روزہ ڈبلیو ڈبلیو ای لائیو انڈیا ایونٹ کیلئے بھارت میں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

سہواگ نے دونوں پہلوانوں کو گزشتہ روز بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے مفید مشوروں سے نوازا ۔ اس موقع پر ان کے دونوں بچے اریا ویر اور ویڈنٹ بھی موجود تھے ۔ زیگلر کا کہنا تھا کہ یہ اچھا تجربہ رہا اور وہ کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کرنے پر سہواگ کے شکرگزار ہیں ۔

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز بھی کرکٹ کی محبت میں مبتلا

متعلقہ عنوان :