فٹنس کی مشکلات سے پریشان ڈیل سٹین بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے پر مجبور

ہفتہ 16 جنوری 2016 15:11

فٹنس کی مشکلات سے پریشان ڈیل سٹین بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا ..

جوہانسبرگ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل سٹین کو فٹنس کی مشکلات نے پریشان کر رکھا ہے اور وہ بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ کندھے میں انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تاہم انہوں نے طبی مسائل پر قابو پانے کیلئے ’’ہائپر بیرک چیمبر‘‘ سے استفادہ کرنے کو ترجیح دی جس میں جسم کو 100 فی صد آکسیجن فراہم کر کے بحالی صحت میں مدد فراہم کی جاتی ہے ۔

وہ روزانہ 2 گھنٹے اس چیمبر میں گزارتے ہیں جب کہ کھیل سے ملنے والے فارغ اوقات میں انہوں نے کتب بینی کو بھی معمول کا حصہ بنا لیا ہے ۔