لاہور کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے محکمہ پولیس میں جعلی بھرتیوں کے الزام میں گرفتارآٹھ ملزمان کی درخواست ضمانت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جنوری۔2016ء) > اینٹی کرپشن لاہور کی خصوصی عدالت کی جج عظمی اختر نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے بغیر ثبوت اور گواہوں کے جعل سازی کا بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے.انہوں نے کہا کہ گرفتار آٹھوں ملزمان کا پولیس میں جعل سازی سے بھرتی ہونے والے افراد سے کوئی تعلق نہیں ہے.گرفتار ملزمان پر بے بنیاد مقدمات دائر کئے گئے ہیں لہذا عدالت ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرئے.جس پر عدالت اینٹی کرپشن حکام کو اٹھارہ جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا.

متعلقہ عنوان :