ڈبلز ٹینس میں فتوحات ، ثانیہ مرزا نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ہفتہ 16 جنوری 2016 15:41

ڈبلز ٹینس میں فتوحات ، ثانیہ مرزا نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) ہندوستانی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہینگیز نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر مسلسل 30 کامیابیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگیزکی جوڑی نے کیرولین گارشیا اور کرسٹینا میڈینووک پر مشتمل فرانس کی جوڑی کو 1-6، 7-5 اور 5-10 سے شکست دے کر سیزن کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا ، یہ ان کی مسلسل 30 ویں کامیابی تھی ۔

قبل ازیں عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ثانیہ مرزا کی جوڑی نے سیمی فائنل میں رومانیہ کی رالوکا الورو اور قازکستان کی یاروسلیوا شویدوا کو شکست دے کر مسلسل 28 کامیابیوں کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا تھا ۔