اُردن کی ملکہ نے ایلان کے معاملے پر فرانسیسی میگزین کو کرارا جواب دے دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 15:55
اُردن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء): اُردن کی ملکہ نے ایلان کُرسی کے معاملے پر فرانسیسی میگزین کو ایک کرارا جواب دے دیا، تفصیلات کے مطابق اُردن کی ملکہ رانیا العبداللہ نے گذشتہ روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر موجود اپنے دونوں آفیشل اکاؤنٹس پر ایک کارٹون پوسٹ کیا ہے، جس پر تحریر عبارت میں انہوں نے کہا کہ "اگر ایلان زندہ رہ جاتا تو مستقبل میں کیا بنتا ؟"... اس جُملے کو فرانسیسی، انگریزی اور عربی زبانوں میں پیش کیا گیا ہے۔
ملکہ رانیا نے اپنے دونوں اکاؤنٹس پر یہ کہتے ہوئے تبصرہ کیا ہے کہ " ممکن تھا کہ ایلان ایک ڈاکٹر یا ٹیچر یا ایک محبت کرنے والا باپ ہوتا"۔ملکہ رانیا کی سوچ کو کارٹون کی شکل اردن کے کارٹونسٹ اسامہ حجاج نے دی ہے۔(جاری ہے)
ملکہ کی جانب سے یہ جواب فرانسیسی میگزین "چارلی ایبڈو" کے 3 سالہ شامی پناہ گزین بچے ایلان کردی سے متعلق شائع کیے جانے والے کارٹون کے ردٍ عمل کے طور پر سامنے آیا ۔
ایلان کُردی کی لاش ستمبر 2015ء میں ترکی کے ساحلوں پر ملی تھی جب وہ اپنے اہلٍ خانہ کے ساتھ یونان پہنچنے کی ناکام کوشش کررہا تھا۔فرانسیسی میگزین نے مہاجرین کے عنوان سے ایک کارٹون شائع کیا تھا جس میں ایلان سے متعلق کہا گیا تھا کہ اگر اس کی موت واقع نہ ہوتی تو وہ جرمن خواتین کے لیے ہراساں کرنے والا بنتا۔ دوسری جانب ایلان کُردی کی پھوپو نے "چارلی ایبڈو" کی جانب سے شائع کیے گئے تضحیک آمیز کارٹون کو "قابل نفرت" قرار دیا تھا ۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کی خاصی تضحیک کی گئی تھی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.