کراچی : سماجی کارکن عالمگیر نے وزیر اعلی ہاوس کے باہر کچرا پھینکنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 16:25

کراچی : سماجی کارکن عالمگیر نے وزیر اعلی ہاوس کے باہر کچرا پھینکنے کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : کراچی میں حال ہی میں منظرٍ عام پر آئے اور عوام میں تیزی سے مقبول ہونے والے سماجی کارکن عالمگیر نے FixIt# مہم کے بعد ایک اور اعلان کر دیا ہے، عالمگیر نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر کا کہناتھا کہ جلد ٹریکٹر خرید کر خود کچرا اٹھائیں گے۔سائیں سرکار کچرا ٹھکانے لگانے کا مقام بتادے۔اگرمقام نہ بتایا گیا تووزیراعلیٰ ہاؤس کےسامنے کچرا پھینک دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عالمگیر گٹرکے ڈھکن نہ ہونے پروزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کی تصاویر سڑکوں پر پینٹ کر کے FixIt# مہم کا آغاز کیا تھا جسے خاصی پذیرائی بھی ملی۔

متعلقہ عنوان :