5 سال سے زائد عرصہ سے بند پڑے ” ریلوے ٹریکس “ کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) وفاقی حکومت کی واضح ہدایت کے بعد وزارت ریلوے نے پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 سال سے زائد عرصہ سے بند پڑے ” ریلوے ٹریکس“ کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے ٹریک بند ہونے کی بڑی وجہ ٹریکس کی مرمت کے لئے فنڈز کا نہ ہونا بتایا جا رہا تھا جبکہ یہ ٹریک سابقہ حکومت اور اس سے پہلے وزیر ریلوے شیخ رشید کے دور میں بند کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ٹرینوں کی آمدورفت کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے وزارت ریلوے نے وفاق سے فنڈز کا مطالبہ بھی کیا ہے تاہم انتہائی خطرناک ٹریکس کی فوری مرمت کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ ڈویژنز کو ہدایت جاری کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کے دور میں بند کی گئی ٹریکس کو مرمت کر کے روزانہ کی بنیاد ٹرین چلانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ ٹریک پر واقعہ ریلوے پھاٹک اسٹیشنز کا عملہ مفت کی تنخواہیں لے رہا ہے جو کہ محکمہ ریلوے پر بوجھ بنی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :