3 تاجر بھائیوں کا طالبان کی جانب سے 10 لاکھ روپے بھتہ کی پرچیاں ملنے کا دعویٰ

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) لاہور کے علاقہ اسلام پورہ بازار کے 3 تاجر بھائیوں نے دعوی کیا ہے کہ انہیں طالبان کی جانب سے 10 لاکھ روپے بھتہ کی پرچیاں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ مین بازار کے تاجر زاہد، مشتاق اور عبدالقیوم نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی گئی ہے جبکہ بھتے کی رقم این سی اے ہاسٹل کے پاس لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پرچیوں سے متعلق پولیس یا کسی کو بھی بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :