محکمہ صحت نے لا ہورمیں مرغی ذبح کرنیوالے4ہزاردکانداروں کونوٹسزجاری کردیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) محکمہ صحت نے لا ہورمیں مرغی ذبح کرنیوالے4ہزاردکانداروں کونوٹسزجاری کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز جاری کیے جانیوالے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ مر غی کو ذ بح کر نے کیلئے پلاسٹک کی بجائے سٹیل کے ڈرموں کو استعمال کیا جائے اور ایک1ہفتے میں نئے فارمولے پر عمل نہ کر نیوالے دکانداروں کے خلاف لوکل گورنمنٹ آرڈننس 201کے تحت سخت کاروائی کر کے انکے لائسنس کو منسوخ کر دیا جا ئیگا۔