ن لیگ نے 2018ءکے انتخابات میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر لی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 17:13
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : ن لیگ نے آئندہ عام انتخابات میں ریحام خان کو پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ روزنامہ اُمت کے مطابق ریحام خان اپنے اور کپتان کی طلاق میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کے کردار کو سامنے لائیں گی۔روزنامہ اُمت نے اپنے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریحام خان سے متعلق ن لیگ نے اپنے پوٹھو ہار سرکل کے ایک رہنما کو یہ ذمہ داری سونپی ہے جس نے کافی حد تک ثبوت بھی حاصل کر لیے ہیں۔
ن لیگ نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ابھی سے ہی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔جس کے تحت حکومت نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ سیاست میں اپنی روایتی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بھی ٹف ٹائم دینے کی تیاری کا آغاز کیا ہے۔(جاری ہے)
ن لیگ کی جانب سے رہنما کو اہم ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ عمران خان اور ریحام خانکی طلاق کی اصل وجہ اور اس طلاق میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کے کردار سے متعلق حقائق اور معلومات سمیت ممکنہ ثبوت بھی اکٹھا کریں ۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان ، ن لیگ کے رہنماﺅں کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہی ہیں۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ ریحام خان اور لیگی رہنماﺅں کے مابین بہت سے معاملات طے پا چکے ہیں۔ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ ریحام خان کا ن لیگ کے ساتھ پہلا رابطہ طلاق کے بعد پاکستان واپسی کے وقت ہوا۔جبکہ یہ خبریں بھی کافی گردش میں رہیں کہ نجی ٹی وی چینل پر ریحام خان کی نوکری میں بھی ن لیگ کا ایک بہت بڑا ہاتھ ہے۔ریحام خان آئندہ ن لیگ کی انتخابی مہم کے دوران اسٹیج پر نظر آ سکتی ہیں۔تاہم اگر ریحام خان کو ن لیگ کے ٹکٹ پر پی ٹی آئی کے مد مقابل کھڑا کیا گیا تو وہ بلا شبہ پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.