مسلم لیگ (ن ) نے اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کردیا، شیخ نعیم عمر

بلدیاتی نظام کی بحالی سے عوام کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہونگے ، تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) یونین کونسل 169 گوالمنڈی سے مسلسل تیسری مرتبہ جنرل کونسلر کا الیکشن جیتنے والے مسلم لیگ (ن )کے رہنماشیخ نعیم عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) نے بلدیاتی انتخابات منعقد کرواکراقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے اب عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہونگے ، میں نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت عبادت سمجھ کرکی تھی اب بھی عوام کی بے لوث خدمت میری سیاست کا نصب العین ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فقیراللہ ٹورزاینڈ ٹریولز پرائیویٹ لمٹیڈ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فقیراللہ ٹورز اینڈ ٹریولز پرائیویٹ لمٹیڈ کے جنرل منیجرمحمد اکبر بھٹی ، سیلز ایگزیکٹو آفیسر سمیع سلیم اور سیلز منیجر نعمان امجد سمیت مسلم لیگ (ن ) کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ یوسی 169 گوالمنڈی سے منتخب ہونے والے جنرل کونسلر شیخ نعیم عمر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے بلدیاتی نظام کی بحالی سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور ملک بھر کے شہروں میں صفائی ستھرائی ، ٹوٹی سٹرکوں ،گلیوں ، سیوریج کے نظام اور پینے کے صاف پانی سمیت عوام کے دیگر بے شمار مسائل حل ہونگے