عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ

سپر سینئرز نے شاہ جمال گرین کو 27 رنز سے ہرا دیا، علی طاہر مین آف دی میچ قرار پائے

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:21

عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پہلی نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ کا میچ سپر سینئرز اور شاہ جمال گرین کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ سپر سینئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ علی طاہر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 ، محسن آفتاب قرشی 63 ، محمد سلمان خان 17 اور افضل شاہ نے 19 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

شاہ جمال گرین کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عظیم اسلم نے 3/20، ندیم طالب 2/34 اور شہزاد ارشاد نے 1/46 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں شاہ جمال گرین 26 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔ عظیم اسلم نے 47، عرفان سلیمان 22، محمد ندیم 24 اور ندیم طالب نے 35 رنز بنائے۔ سپرسینئرز کی طرف سے ندیم بوٹا نے 2/26 ، آصف حسین 2/34، بلال خلجی 2/37 ، خالد زبیر 2/24 اوراکرم رضا نے 1/20 وکٹ حاصل کیں۔ رانا سہیل منظو ر، سیف اللہ ایمپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی شہزاد احمد شیخ (پریزیڈنٹ )ساہیوال چیمبر آف کامرس انڈسٹریز نے عمران طاہر کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ میاں تصدق رسول ، محمد سلمان خان ، سرفراز احمد اور محسن آفتاب قرشی ہمراہ تھے

متعلقہ عنوان :