اقتصادی راہداری منصوبہ،سیاست دانوں کا اتفاق رائے خوش آئند ہے،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمن عبدالباسط نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر ملک بھر کے سیاست دانوں کے اتفاق رائے اور بھرپور حمایت کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیا ہے ․ عبدالباسط نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں خارجہ سرمایہ کاری کا فقدان رہا جس کی وجہ بے روزگاری بڑھتی اور کاروباری سرگرمیوں سکڑتی رہیں ․انہوں نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت سرمایہ کاری لانے اور بڑھانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے جس کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں ․ عبدالباسط نے کہا ہے کہ شکوک و شبہات اور غلط فہمیوں کے ذریعے سرمایہ کاری ماحول کر پراگندہ کرنے سے خوشحالی کے دروازے بند ہو جائیں گے ․ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے وزیر اعظم کے طرز فکر و عمل کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا کہ وہ بیرون ملک سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کر تے اور اندرون ملک بار بار کانفرنسیں منعقد کرکے سیاست دانوں کو مطمئن کر تے ہیں ․ اس لیے عبدالباسط نے سیاست دانوں سمیت ملک کے تمام طبقات پر زور دیا ہے کہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لیے مل جل کر ماحول سازگار بنائیں ․ قدم قدم پر مشکلات کھڑی کرنے اور اعتراضات کی بوچھاڑ سے خوشحالی نہیں آئے گی

متعلقہ عنوان :