سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کا سجاد میر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزاد ہ حامد رضا اور دوسرے رہنماؤں مفتی محمد حسیب قادری ،صاحبزادہ سید جواد الحسن کاظمی ،صاحبزادہ مطلوب رضا نے معروف صحافی اور دانشور سجاد میر کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ سجام میر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔