بر طانیہ میں چرچ فروخت اور مساجد میں اضافہ ہو رہا ہے،سید ریاض حسین شاہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ بر طانیہ میں چرچ فروخت اور مساجد میں اضافہ ہو رہا ہے۔یورپ میں اسلام کی بڑھتی مقبولیت سے اسلام دشمن قوتیں خوفزدہ ہیں۔ مغرب میں تبلیغ اسلام کیلئے صوفیاء کے طرز تبلیغ کو اپنایا جائے۔قر آن سرچشمہ ہدایت و رہنمائی ہے۔

قرآنی تعلیمات کے فیوض و برکات تا ابد جا ری رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام دشمن طاقتیں عالم اسلام کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل رہی ہیں۔ اتباع رسول ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔برطانیہ میں مختلف دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقاء اسی میں ہے کہ بڑی طاقتیں نسل انسان کے خلاف جاری بربریت کی پالیسیاں ختم کریں ۔ ایران سعودی تنازعہ نے اسلامی دنیا کا امن خطرہ میں ڈال دیا ہے۔مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کی وجہ سے مسلم نوجوانوں میں انتہا پسندی پیدا ہورہی ہے۔عالم اسلام قیادت کے فقدان کا شکار ہے۔