داعش اور القاعدہ کے گمراہ لوگ اسلام کے باغی ہیں،سید حامد سعید کاظمی

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے سینئر رہنما صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ کے گمراہ لوگ اسلام کے باغی ہیں۔ دہشتگرد اور ان کے مددگار ملک کے غدار ہیں۔ خارجیت اور تکفیریت امت مسلمہ کے لئے زہر قاتل ہے۔ملکی سلامتی و استحکام کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی ضروری ہے۔

پاکستان کو نئے آبی ذخائر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ ایک کھرب بتیس ارب روپے کا پانی ضائع ہو جاتا ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے کی طرح کالا باغ ڈیم پر بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔پاکستان کی طرح بھارت بھی ہندو دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کرے۔داعش کو امریکہ ، اسرائیل اور مغرب کی حمایت حاصل ہے۔پاکستان کو اندرونی و بیرونی خدشات کا سامنا ہے اس لئے قومی قیادت ملک بچانے کیلئے متحد ہو جائے۔بلدیاتی اداروں کو فنڈز اور اختیارات دیئے جائیں۔ ہندو انتہا پسند تنظیمیں پاک بھارت تعلقات میں رکاوٹ ہیں۔