کاہنہ کے علاقے سنٹرپارک میں ڈمپر اور موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) کاہنہ کے علاقے سنٹرپارک میں ڈمپر اور موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ڈمپر کو قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ سنٹر پارک کے قریب 23سالہ راحیل اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آگئے۔

23سالہ راحیل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ حادثہ کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :