جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں کی سکیورٹی کے نام پر ہڑتال جاری،مریض مشکلات کا شکار

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے گذشتہ روز بھی سکیورٹی کے نام پر ہڑتال جاری رکھی جس کے باعث شہر کے دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی کا شکار تھے۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں 3روز قبل فائرنگ کے واقع کے بعد ڈاکٹروں نے سرجیکل ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں ہڑتال کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک ہسپتال میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات نہیں کیے جائے وہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے بھی سکیورٹی کے حوالے سے کوئی نوٹس نہ لیا اور نہ ہی ہسپتال انتظامیہ نے ہڑتال ڈاکٹروں کے مطالبہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہسپتال میں خصوصی سکیورٹی کے انتظامات کئے۔ ہڑتال ڈاکٹروں کے مطابق وہ لوگ اپنے گھروں سے مریضوں کی جان بچانے کے لئے آتے ہیں جبکہ موجودہ ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث ان کی اپنی جانیں غیر محفوظ ہیں وہ اسطرح کے حالات میں کام کرنے سے قاصر ہیں۔ ہسپتال میں غنڈہ گردی اور فائرنگ کے واقعات روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں جبکہ سکیورٹی انتظامات کا حضوصی انتظامات نہیں کیے جائے گا وہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کی زندگیاں داؤ ہر لگ گئیں ہیں مگر ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت لاپرواہی کامظاہرہ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :