لاہور،بینک ڈکیتی کے دوران چوری کی گئی گاڑی پکڑی گئی

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) میکلوڈ روڈ کے علاقے میں عسکری بنک میں ہونے والی بنک سکیورٹی گارڈ ہاتھوں ڈکیتی کی واردات میں لے جانے والی بنک منیجر کی گاڑی واردات کے روز ہی رات گئے شاہدرہ کے علاقے سے پکڑی گئی۔ بنک ڈکیتی میں ملوث ڈاکو شاہدرہ تھانے کے قریب گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے مگر بنک کا سکیورٹی گارڈ پولیس کے ہاتھ نہ آسکا۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ کو پکڑنے کے لیے 2ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بنک منیجر کی کار کے حوالے سے وائرلیس پر کئی مرتبہ پیغام نشتر کیے جانے کے باوجود ڈاکو راوی پل عبور کرنے میں باآسانی کامیاب رہے اور پولیس انہیں راوی پل پر روکنے میں ناکام رہی۔ پولیس کے زیر تفتیش گارڈوں نے بتایا ہے کہ سکیورٹی گارڈ شعیب بنک میں ہی رہتا تھا اور صبح کو ڈیوٹی پر کھڑا ہوجاتا تھا۔ واردات کے روز وہ ڈیوٹی دے رہا تھا اور بنک ملازمین کو بنک میں داخل ہوتے یہ یرغمال بناکر بنک کے تہہ خانے میں ڈال دیا جاتا۔ اسکے دیگر ساتھی آپس میں پشتو میں بات کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :