ڈبل ٹینس میں فتوحات : ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہینگس نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر مسلسل 30 کامیابیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ویمنز سنگلز کے فائنل میں روس کی سویلٹلانا کوزنیٹسوا نے پورٹوریکا کی خاتون اسٹار مونیکا پوگ کو 6-0 اور 6-2 سے شکت دے دی

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:42

ڈبل ٹینس میں فتوحات : ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہینگس نے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہینگیز نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر مسلسل 30 کامیابیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگیزکی جوڑی نے کیرولین گارشیا اور کرسٹینا میڈینووک پر مشتمل فرانس کی جوڑی کو 1-6، 7-5 اور 10-5 سے شکست دے کر سیزن کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، یہ ان کی مسلسل 30 ویں کامیابی تھی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ثانیہ مرزا کی جوڑی نے سیمی فائنل میں رومانیہ کی رالوکا الورو اور قازکستان کی یاروسلیوا شویدوا کو شکست دے کر مسلسل 28 کامیابیوں کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔سڈنی انٹرنیشنل میں مینز ڈبلز کے فائنل مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کے جیمی مرے اور برازیل کے برونو فریگا سوریس کی جوڑی نے ہندوستان کے روہن بوپنا اور رومانیا کے فلورین مرجیا کو 6-3 اور7-8 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ویمنز سنگلز کے فائنل میں روس کی سویلٹلانا کوزنیٹسوا نے پورٹوریکا کی خاتون اسٹار مونیکا پوگ کو 6-0 اور 6-2 سے شکت دے دی۔ ۔

متعلقہ عنوان :